اس سے قبل حماس نےاسرائیل کی جانب سے 10 قیدیوں کے بدلے 45 روز کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا


غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اسرائیل کے ساتھ 5 سالہ مشروط جنگ بندی کے لیے راضی ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اگر غزہ میں 5 سال کے لیے وحشیانہ کارروائیاں روک دی جاتی ہیں تو اسرائیل کے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس ایک ہی دفعہ قیدیوں کے تبادلے اور 5 سال کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطینی تنظیم نے 17 اکتوبر کو جزوی جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور اسرائیل کی جانب سے 10 قیدیوں کے بدلے 45 روز کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ سے قبل حماس نے 251 اسرائیلیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے درجنوں کو معاہدوں کے تحت رہا کیا گیا اور متعدد اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تاہم اس وقت حماس کی قید میں 58 اسرائیلی موجود ہیں۔
جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ دو لاکھ کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ غزہ کے لاکھوں شہری اپنے گھر اور کاروبار سے محروم ہو چکے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 hours ago

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 hours ago

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- an hour ago

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 hours ago

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 hours ago

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 hours ago

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 16 minutes ago

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 hours ago

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- an hour ago
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 hours ago