اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا


پہلگام فالس فلیگ حملےکے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے، سونیا گاندھی کے داماد نے پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کا کہنا ہےکہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔
رابرٹ وڈرا کے مطابق ملک میں ہندوتوا کا پرچار کیا جاتا ہے، اقلیتوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت اقلیتوں کی عبادات پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، مساجد کو مندروں میں بدلنےکے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ گرجا گھروں کو آگ لگائی جاتی ہے ، مسلمان اور دیگر اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، عدم تحفظ کا احساس بڑھتا ہے، پہلگام کا واقعہ ہندوتوا کی سوچ کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
وڈرا کے سچ کو بے نقاب کرنے کے بیان کے بعد بھارت کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما رابرٹ وڈرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رابرٹ وڈرا دہشتگردوں کی زبان بول رہے ہیں۔

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 27 منٹ قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- ایک منٹ قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل