فیشن شو نے مقامی ڈیزائنرز اور کاریگروں کو عالمی منڈیوں کے ساتھ براہ راست تعلقات استوار کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا


لاہور میں رنگا رنگ اور خوب صورت فیشن شوکا انعقاد کیاگیا،جس میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ، فیشن شو میں جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھےاسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔
ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔ شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو پیش کیا گیا،، فیشن ٹائیکون ایچ ایس وائے ، وسیم جیولرز، منیب نواز کے ساتھ الماس جیولرز، زونیہ انوار کے ساتھ ہیریٹیج جیولرز، بلاکسٹری کے ساتھ ڈیوائن جیولرز، نیلوفر اور دیگر ڈیزائنرز نے اپنی کاریگری کو مہارت سے پیش کیا تو دیکھنے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
فیشن شو نے مقامی ڈیزائنرز اور کاریگروں کو عالمی منڈیوں کے ساتھ براہ راست تعلقات استوار کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ بہت سے لوگوں کے لیے، اس پلیٹ فارم نے طویل مدتی برآمدی شراکت داری اور سرحد پار تعاون کا بھی آغاز کیا۔

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 22 منٹ قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل