Advertisement
تفریح

نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت

عالمی ایوارڈ یافتہ فلم’’ امریکن اش‘‘ دیار غیر میں اچھے رشتوں کی تلاش اور خوابوں کی تکمیل کے موضوع پر بنائی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 1:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت

صوبائی دار الحکومت لاہور میں نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش ‘‘کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
 فلم میں پاکستانی  نژاد امریکی سمیت غیر ملکی اداکاروں نے حصہ لیا لاہور کے مقامی سینما میں منعقدہ شو میں کاسٹ سمیت  معروف فلم ڈائریکٹر سید نور، بنٹو بٹ ،،نعیمہ بٹ اور دیگر ستارے شریک ہوئے.

اس موقع پر فلم کی کاسٹ اور دیگر شخصیات کا کہنا تھا کہ اس وقت انڈسٹری کو نئی سوچ نئے چہروں کی ضرورت ہے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ  انڈسٹری کو آگے لیکر چلنا ہو گا ۔
فلم’’ امریکن اش‘‘ دیار غیر میں اچھے رشتوں کی تلاش اور خوابوں کی تکمیل  کے موضوع پر بنائی گئی،جس کی نمایاں کاسٹ میں عائزہ فاطمہ، شہناز، بھارتی اداکارہ للیت دوبے اور دیگر شامل ہیں اس فلم کو بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔

Advertisement