غیر منقولہ جائیداد کا کم تخمینہ لگنے والوں کیلئے خوشخبری، بل پنجاب اسمبلی میں پیش
مجوزہ ترامیم شہریوں کو ریلیف دینے، کرپشن کے امکانات کم کرنے اور اسٹامپ ڈیوٹی نظام میں شفافیت لانے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں


لاہور:پنجاب حکومت نے غیر منقولہ جائیداد کے کم تخمینے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں اہم ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ”دی اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی ایکٹ 2025“ کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جو اب متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے،کمیٹی دو ماہ میں اس پر رپورٹ پیش کرے گی۔
پیش کردہ ترمیمی بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی غیر منقولہ جائیداد کا تخمینہ کم لگے تو شہری کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے، جس کے بعد کمشنر کو اپیل موصول ہونے کے 15 دن کے اندر فیصلہ دینا ہوگا۔
اس سے قبل صرف زیادہ تخمینہ لگنے پر ہی اپیل کی جا سکتی تھی، جبکہ کم تخمینہ ہونے کی صورت میں کوئی قانونی راستہ موجود نہیں تھا،ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی غلطی سے متاثرہ شہریوں کو انصاف ملنے کا نیا موقع ملے گا۔
بل میں غیر استعمال شدہ اسٹامپ پیپرز کی ری فنڈ کا نظام بھی تجویز کیا گیا ہے۔اگر شہری دو سال تک اسٹامپ پیپر استعمال نہ کریں، یا ملک سے باہر ہوں، جیل میں ہوں یا اسٹامپ ڈیوٹی ان کے قبضے میں نہ ہو، تو وہ ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
یہ مجوزہ ترامیم شہریوں کو ریلیف دینے، کرپشن کے امکانات کم کرنے اور اسٹامپ ڈیوٹی نظام میں شفافیت لانے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago





