Advertisement
پاکستان

9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

درخواست میںبانی پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 2:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

لاہور:9 مقدمات میں ضمانت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ 
لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کوبانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔
درخواست میںبانی پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا،لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔

 

Advertisement