Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے،  طلال چوہدری

دہشتگردی کےسب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کےپی حکومت دہشتگردی پرقابو پانےکی بجائےجرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے،طلال چوہدری

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے،  طلال چوہدری

اسلام آباد:وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانےکی بجائےجرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاویز آچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کوآن بورڈ لےگی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے،پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ اہم سکیورٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت قابل افسوس ہے، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجودکے پی صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےصوبائی حکومت کو افغانستان سےتعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےقبائلی عمائدین،علماء اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنےکا اعلان کیا تھا جو کہ جو ان کے بقول ایک غیر آئینی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، نہ کہ غیر سنجیدہ بیانات اور نمائشی اقدامات۔

Advertisement