Advertisement
علاقائی

چیچہ وطنی:گندم کا حصہ کم ملنےپر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا

شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 1:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیچہ وطنی:گندم کا حصہ کم ملنےپر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا

ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نےمزید بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement