Advertisement
تفریح

 شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی

اگر میرے کیسوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو میں پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ لے کر آؤں گا،محمود بھٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 12:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی

ویب ڈیسک: بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود بھٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے کنونشن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملاقات میں مجھ سے  وعدہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی عدالتیں قائم ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کا نوے روز میں فیصلہ کریں گی۔


فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نےمزید کہا کہ اگر میرے کیسوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو میں حکومت پاکستان کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ لے کر آؤں گا ۔

Advertisement