Advertisement

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، امریکی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 دن قبل پر اپریل 15 2025، 8:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با رپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو حل کر دوں گا۔ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔

اس کے علاوہ امریکی صد رنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافرادکو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پر ٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیانہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی جبکہ  ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔

ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ  ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت بات چیت مثبت رہی۔ فریقین نے بات چیت کوتعمیری قرار دیا۔

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔

Advertisement
پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے  بھارت  کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستانی  مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

  • 3 گھنٹے قبل
پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا  ہینڈ گرینیڈ سے حملہ

پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا ہینڈ گرینیڈ سے حملہ

  • 37 منٹ قبل
صدر ٹرمپ نے  قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا

صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

  • 13 گھنٹے قبل
جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکا

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکا

  • 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا

  • 13 گھنٹے قبل
بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی  پر  کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی پر کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

  • 2 گھنٹے قبل
امریکا کا  ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی کنگزکی  ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست

کراچی کنگزکی ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست

  • 15 گھنٹے قبل
پی آئی اے کا  حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ

پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement