Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،معاشی ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اپریل 10 2025، 4:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں  میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، سونا کی قیمت عالمی و ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نعد سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6688 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی نئی قیمت 
 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔
 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا، جو کہ سونے کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement