جس کا بندہ لاپتہ ہو وہ ہر پل مرتا ہے ، یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا ؟عدالت کے ریمارکس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جیز اسلام آباد اور پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس کے میں دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کا بندہ لاپتہ ہو وہ ہر پل مرتا ہے ، یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا ؟
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 افغان بھائیوں کے لاپتہ ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتہ چار افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت میں آئی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو 16 اپریل کو طلب کر لیا۔
دوران سماعت لاپتہ بیٹوں کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔
سماعت کے دوران جسٹس آصف نے ریمارکس دیے یہ اگر آپ کے یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے، آپ لوگ آ کر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں، میں بلوچستان تھا وہاں بھی پہلے کہتے تھے ہمارے پاس نہیں مگر پھر وہیں سے برآمد ہوتے تھے،کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا؟۔
جسٹس آصف نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جس کا بندہ لاپتہ ہوتا ہے وہ ہر پل زندہ رہتا ہے، ہر پل مرتا ہے، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتہ ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے، لاپتہ بیٹوں کی والدہ باربار میری عدالت میں آتی ہیں ، اس کیس میں ہم جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے بیٹے ایک سال سے زائد عرصے سے لاپتہ ہیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہیں جو ریاست مخالف ہو، جو لوگ فوٹیج میں نظر آرہے ہیں ان کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا جا رہا؟ نامزد افراد سے پوچھا جائے کہ آپ فوٹیج میں نظر آرہے ہیں، آپ کیوں وہاں گئے تھے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کیا کہ 10 ماہ گزر گئے تفتیشی بیان کے بعد بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ویڈیو میں شخصیات اور پنجاب پولیس کے اہلکار واضح ہیں جو ایف آئی آر میں نامزد ہیں، ان کو تحقیقات میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟
پولیس حکام نے کہا کہ لاپتہ بھائیوں کی والدہ گل سیما کو ان کا بیان لینے کے لیے بلایا تھا، وکیل درخواست گزار نے سیکرٹریز دفاع و داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے آئی جیز کو بلا لیتے ہیں ان کو سن کر پھر دیگر فریقین کو بلا لیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 16 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 7 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 7 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 8 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 4 گھنٹے قبل