Advertisement
تفریح

بھارتی پنجابی فلم آکال کی پاکستان میں ریلیز سے متعلق پریس کانفرنس ، فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان

بھارتی پنجابی فلم آکال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ کاسٹ کا کہنا تھا کہ منفرد اداکاری سے مداح خوب مخظوظ ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 8th 2025, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی پنجابی فلم آکال کی پاکستان میں ریلیز سے متعلق پریس کانفرنس ، فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان

لاہور کے مقامی ہوٹل میں بھارتی پنجابی فلم آکال کی پاکستان میں ریلیز سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، ویڈیو لنک کے ذریعے مشہور پنجابی اداکارو گلوکار گپی گیریوال، اداکارگرپریت کگی اور منمون سدھو نے پریس کانفرنس کی۔ 

گرپریت کگی نے کہا نارووال میری جنم بھومی ہے۔ لہندا پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔ محبتیں بانٹنے کا سفر جاری رہے گا۔ میں پاکستان 2014 میں آیا جو محبتیں ملیں فراموش نہں کر سکتا۔

منمون سدھو نے کہا کہ پاکستان کے فنکاروں کو بھارت میں جا کر کام کرنا چاہے سیاست کو الگ رکھنا چاہیئے حکومتوں کی مجبوریاں ہیں وگرنہ دونوں اطراف کے فنکار یہاں آ کر کام کرتے ۔

گپی گریوال نے اگلی فلم “جنے لہور نی ویکھیا” پاکستان شوٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ انھوںنے کہا لاہور کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔  ناصر چنیٹوی سمیت پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔

بھارتی پنجابی فلم آکال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ کاسٹ کا کہنا تھا کہ منفرد اداکاری سے مداح خوب مخظوظ ہوں گے۔

Advertisement