Advertisement
تجارت

گورنرسٹیٹ بینک 14 اپریل کو مالی خواندگی ہفتہ 2025 کا افتتاح کریں گے

 پاکستان میں مالی خواندگی کی شرح 26 فیصد جبکہ اس کی عالمی اوسط 33 فیصد ہے، مالی خواندگی کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے سٹیٹ بینک معاشرے کے تمام طبقات کی مالی خواندگی کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 8th 2025, 7:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنرسٹیٹ بینک 14 اپریل کو مالی خواندگی ہفتہ 2025 کا افتتاح کریں گے

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد 14 اپریل 2025ء کو کراچی میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں پاکستان مالی خواندگی ہفتہ 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس سال کا موضوع ’’اشتراک اور جدت طرازی کے ذریعے مالی شمولیت‘‘ رکھا گیا ہے۔

تقریب میں مالی شمولیت اور جدت طرازی کے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔

اس ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک دیگر مالی اداروں کے ساتھ مل کر خواتین، نوجوانوں اور خصوصی افراد کے لیے 260 سے زائد مالی خواندگی کیمپ، 350 سکول اینڈ یونیورسٹی آؤٹ ریچ پروگرامز،400 سے زائد ورکشاپس، سیمینارز اور آگاہی سیشنز منعقد کرے گا، یہ سرگرمیاں پورے پاکستان میں منعقد ہوں گی۔