Advertisement

 پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر امریکی عہدیدار کا خراج تحسین

ایرک مائیر نے اس بات پر زور دیا کہ فورم سرمایہ کاروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا اور اس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 8th 2025, 9:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر امریکی عہدیدار  کا خراج تحسین

 پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر امریکی عہدیدار ایرک مائیر نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا افتتاحی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

ایرک مائیر نے اس بات پر زور دیا کہ فورم سرمایہ کاروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا اور اس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد بار معدنی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور اس فورم کا انعقاد اس کی عکاسی کرتا ہے۔

فورم کے انعقاد پر امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی وسطی ایشیا امور کے اعلیٰ عہدیدار ایرک مائیر نے پاکستانی حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے انعقاد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Advertisement