سی آئی ڈی کا مشہور کردار’اے سی پی پرودیومن نہیں رہے‘ مداحوں میں غم اور غصے کی لہر
’یہ اے سی پی پرادیومن کے لیے نہیں، بلکہ سی آئی ڈی اور سونی ٹی وی کے لیے موت ہے، مداح

ممبئی:معراف بھارتی کرائم ڈرامہ سیریز ”سی آئی ڈی“ کے مشہور کردار ’’اے سی پی پرودیومن ‘‘ اب اس ڈرامے میں نہیں رہے،اور ان کی جگہ کوئی اور اس کردار کو نبھائے گا۔
اے سی پی پرادیومن، جو سی آئی ڈی شو کا مرکزی کردار تھا،کرائم ڈرامے میں ای سی پی موت پر مداحوں میں کافی غصہ اور ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
سونی ٹی وی کی جانب سے پیش کر دہ کرائم ڈرامہ ’’سی آئی ڈی‘‘ 1998 میں شروع کیا گیا تھا جس میں اے سی پی پرادیومن کا کردار 1998 سے 2025 تک بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا حصہ تھا۔
سونی ٹی وی کی پیش کردہ اس سیریز کی حالیہ قسط میں دکھایا گیا کہ اے سی پی پرادیومن ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں، اور یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس کردار کے اداکار، شواجی ستام، کچھ وقفہ لینا چاہتے تھے۔
یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب سونی ٹی وی نے ہفتہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس خبر کی تصدیق کی۔ اس پوسٹ نے مداحوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔
ہفتہ کی رات دیر سے سونی ٹی وی نے انسٹاگرام پر اے سی پی پرادیومن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’محبت بھری یادوں کے ساتھ، اے سی پی پرادیومن… ایک نقصان جو کبھی نہیں بھولا جائے گا۔‘
اس تصویر میں مزید لکھا تھا’’ایک عہد کا خاتمہ۔ اے سی پی پرادیومن (1998-2025)‘‘۔
مداحوں کا ردعمل
سونی ٹی وی کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کااظہار کیا گیا
پوسٹ پر ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، ’یہ کیا ہے؟؟ کیا ہمیں واقعی یہ پوسٹ چاہیے تھی؟ کیا آپ اس کردار کو ختم کرنے جا رہے ہیں؟ سی آئی ڈی کا یہ عہد، جو ہم عزیز رکھتے ہیں، آپ یہ سب ختم کر رہے ہیں؟ ہم اس پلاٹ ٹوئسٹ کا انتظار کر رہے تھے اور آپ نے ہمارے سب سے پسندیدہ کردار کو ختم کر دیا، میں اسے قبول نہیں کر رہا… اس پوسٹ نے واقعی ہمارے دل توڑ دیے۔‘
ایک اور نے کہا، ’یہ اے سی پی پرادیومن کے لیے نہیں، بلکہ سی آئی ڈی اور سونی ٹی وی کے لیے موت ہے، کیونکہ اس بے رحمانہ اقدام کے ساتھ آپ نے نہ صرف ایک کردار کو ختم کیا، بلکہ ایک وراثت کو دفن کر دیا۔‘
خیال رہے کپہ شواجی ستام ’’اے سی پی پرادیومن‘‘ کے روپ میں 25 سال سے زیادہ عرصے تک سونی ٹی وی کا اہم حصہ رہے،1998 سے شروع ہونے والا سیزن چند سالوں کی بریک کے بعد دوبارہ سے جاری ہے اور اس کے مشہور ڈائیلاگ بچوں بڑوں کو زبانی یاد ہو چکے ہیں جن میں ’’دیا دروازہ توڑ دو‘‘ ابھجیت معاملہ کچھ تو گڑبڑھ ہے‘‘ اورمجرم کی گرفتاری کے وقت اے سی پی کا بولا گیا مشہور ڈائیلاگ ’’ اب سڑتے رہنا ساری عمر جیل میں‘‘۔
ڈراے میں اے سی پی کی موت کیسے ہوئی؟
سی آئی ڈی ڈرامے کی حالیہ قسط میں دکھایا گیا کہ سی آئی ڈی کی ٹیم خطرناک مجرم باربوزا (تگمانشو دھولیا) کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، جو اے سی پی پرادیومن کو اپنے جال میں پھانس کر ایک دھماکے میں مار ڈالتا ہے۔
تاہم، اس موت کو براہ راست نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے کئی مداحوں نے قیاس کیا کہ یہ کردار شاید واپس آ جائے گا، ایک مداح نے انکار کرتے ہوئے کہا، ’یہ کیا بکواس ہے۔ اے سی پی پرادیومن زندہ ہے اور وہ واپس آئے گا۔‘
اے سی پی کا ردعمل
دوسری جانب اے سی پی پردویومن(شواجی ستام) نے اپنے کردار کی موت کے بارے میں بمبئی ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے،میں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا ہے اور شو کے پروڈیوسرز کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ ہر چیز کو اپنے انداز میں قبول کروں، اور اگر میرا ٹریک ختم ہو گیا ہے تو میں اس سے راضی ہوں۔ تاہم، مجھے ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ میرا ٹریک ختم ہو چکا ہے یا نہیں! فی الحال، میں شو کی شوٹنگ نہیں کر رہا۔‘
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 منٹ قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 3 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل