Advertisement

افغانستان اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں، یو این

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 دن قبل پر اپریل 6 2025، 1:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

افغانستان اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز بن چکا ہے، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی، طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں

افغانستان سے 2021 میں ہوئے امریکی انخلاء کے بعد افغان طالبان نے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت کو فروغ دینا شروع کیا ہوا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی داخلی سکیورٹی کے لیے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، طالبان دہشتگرد گروپوں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے زیر قبضہ امریکی ساختہ ہتھیار اب القاعدہ اور فتنتہ الخوارج جیسے دہشتگرد گروپوں کے پاس پہنچ چکے ہیں، جس سے ان گروپوں کی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔  طالبان نے افغانستان کو اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں امریکی ساختہ ہتھیار اسمگل کر کے دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ امریکی انخلاء کے دوران افغانستان میں اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ چھوڑا گیا تھا، جس کا فائدہ طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کو ہو رہا ہے۔

افغان طالبان کے زیر سایہ، القاعدہ کے دہشتگرد امریکی رائفلز سے لیس ہو چکے ہیں اور طالبان ان ہتھیاروں کو طاقت کے مظاہرے اور خوف پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ طالبان نے اسلحے کی غیر قانونی فروخت کو اپنی ریاستی پالیسی بنا لیا ہے، اور یہ ہتھیار واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بیچے جا رہے ہیں۔

افغان حکومت بگرام ایئربیس پر امریکی ہتھیاروں کی تربیت سے فتح کا تاثر دے رہی ہے، تاہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے مطابق طالبان کی ہتھیاروں تک رسائی عالمی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ عالمی برادری کو افغان طالبان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس غیر قانونی اسلحہ کی تجارت اور دہشتگردی کو روکا جا سکے۔

Advertisement
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 10 hours ago
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 11 hours ago
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • 9 hours ago
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 11 hours ago
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 12 hours ago
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 10 hours ago
بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 hours ago
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 10 hours ago
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 11 hours ago
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 10 hours ago
پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

  • 7 hours ago
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 7 hours ago
Advertisement