Advertisement
تجارت

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا

پاکستان منصفانہ تجارت کا حامی ہے اور امریکا کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے برآمدی شعبوں کو نہ صرف غیر مستحکم کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 4th 2025, 10:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا

امریکہ نے حال ہی میں پاکستان کی برآمدات پر یکطرفہ 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی سامان پر 58 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ پاکستان اس سزا کو غیر منصفانہ، اپنے تجارتی نظام کے خلاف اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں سے متصادم قرار دیتا ہے۔ پاکستان منصفانہ تجارت کا حامی ہے اور امریکا کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے برآمدی شعبوں کو نہ صرف غیر مستحکم کرے گا بلکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے یہ باور کرایا گیا ہے کہ یکطرفہ ٹیرفز عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کریں گے۔ ٹریڈ وارز پر ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کی بالادستی ضروری ہے۔   پاکستانی محنت کشوں کا تحفظ ترقیاتی تقاضا ہے، تحفظ پسندی نہیں۔ امریکی ٹیرفز پاکستانی برآمدات کے ساتھ ساتھ امریکی صارفین کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔  پاک امریکا تجارتی مسائل  ایسے اقدام سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہوں گے۔  

بین الاقوامی تجارتی پالیسیوں کو سزائی ٹیرفز نہیں، منصفانہ مقابلہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، تجارتی پالیسیاں باہمی احترام اور مشترکہ معاشی اہداف کی عکاس ہونی چاہئیں۔ پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کو عالمی تجارت میں یکساں سلوک کا حق ہے۔ یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی سالمیت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری متحد ہو۔  
امریکی ٹیرفز پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی تجارتی شراکت داریوں کو خطرے میں ڈال دے گی، پائیدار پاک-امریکہ تعلقات کیلئے جبر نہیں بلکہ متوازن تجارتی طریقہ کار ضروری ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے معیارات کی پاسداری تمام قوموں کیلئے انصاف یقینی بناتی ہے۔  

پاکستان کی تجارتی پالیسیاں شفاف اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہیں۔ تجارتی تنازعات کے حل کیلئے تصادم نہیں، تعاون ضروری ہے اور  پاکستان تجارتی مساوات کیلئے تعمیری مذاکرات پر پُرعزم ہے

Advertisement
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

  • 21 گھنٹے قبل
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

  • ایک دن قبل
جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

  • 20 گھنٹے قبل
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے  خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

  • 16 گھنٹے قبل
ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
 روس  قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

 روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ     میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

  • 19 گھنٹے قبل
 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement