Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کے بعدمسلم لیگ نون کابھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون نے بھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 10th 2021, 4:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اوپن الیکشن کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پردھوکا دے رہی ہے ۔ عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے ،   پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا، امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کر دے گی،  یہ ریفرنس  سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے. ان کا کہنا تھا کہ  دو تہائی اکثریت نہ ہونے پر آڈریننس کا اجرا جہالت کی انتہا ہے،عمران نیازی اپنے  پیاروں دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں،  اس کا تعلق صرف فرینڈ آف عمران کو این آراو دینے کیلئے ہے۔  کل حکومت 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری کرے گی ، کل آپ 58 ٹوبی کو بھی لانے کیلئے آرڈیننس جاری کردیں گے ۔

احسن اقبال نے مزید  کہا کہ عمران خان کو خطرہ ہے کہ ان کے لوگ دھوکہ نہ دے جائیں ،  ان کی اپنی جماعت میں بغاوت ہے   مگر عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔  لیگی رہنما  کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے ہر بات پر یوٹرن لیا ہے اس حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا ہے، حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی، ہم نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 5 گھر بھی نہیں بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ آٹا چینی مہنگی کروں گا ،  اس  حکومت نے ملک  میں تاریخی مہنگائی کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  پاکستان پیپلز پارٹی   چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے صدارتی آرڈیننس چیلنج کر نے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نےکہا تھا  کہ سینیٹ الیکشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس سےپارلیمنٹ متنازع ہوسکتی ہے، آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش ہے، سندھ حکومت کےذریعےصدارتی آرڈیننس کوچیلنج کریں گے،آرڈیننس سےمتعلق سپریم کورٹ میں اپناموقف رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اوپن ووٹ کےذریعےبھی مقابلہ کرنےکوتیارہیں،ہم اوپن ووٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دیں گے،حکومت کےاپنےایم این ایزاورایم پی ایزناراض ہیں، آپ کےارکان آپ کیخلاف اوپن ووٹ دینےکوتیارہیں،ہم سینیٹ الیکشن،خریدوفروخت روکنےکیلئےطریقہ کارمیں تبدیلی کیلئے بھی تیارہیں۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement