Advertisement
تجارت

حکومت نےخیبرپختونخوا کو عالمی بنک کا مقروض بنا دیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو عالمی بنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا 265 ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 25th 2021, 3:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کے کارنامے ،  صوبے کو عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا265ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔ دستاویزات کے مطابق  20-2019 کے دوران 164ارب روپے کا قرض لیا گیا، 144ارب روپے قرض عالمی بنک سے لیا جائے گا، سب سے زیادہ 72ارب روپے قرض صوبے میں توانائی منصوبوں کیلئے حاصل کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق  بی آر ٹی منصوبے کیلئے 49ارب60 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل کیا گیا ہے، 265ارب روپے قرضہ کو واپس کرنے سمیت سود کی ادائیگی بھی شامل، 20-2019 میں سیاحت کے ایک منصوبے کیلئے11ارب روپے سے زائد منصوبہ شامل ہے، زراعت کے منصوبے کیلئے 28ارب روپوں کامنصوبہ شامل جبکہ ؤ محکمہ خزانہ کے پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئے18ارب روپے سے زائد، خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور کیلئے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ توانائی منصوبے کیلئے 72 ارب روپے، مردان صوابی شاہراہ 12ارب، محکمہ صحت کیلئے کورونا کی مد میں80کروڑ 32لاکھ روپے لئے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے شہروں کی ترقی کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے قرض کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے، 18 -2017 میں زراعت، انرجی اینڈ پاور، خزانہ، شاہراہوں کی تعمیر، کھیل و سیاحت، ٹرانسپورٹ، شہری ترقی اورپانی کے منصوبوں کیلئے 52ارب73کروڑ60لاکھ روپے کا قرض لیا گیا۔

دستاویزات  کے مطابق قرضہ ایشیائی ترقیاتی بنک ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی اور جیکا سے لیا گیا،  17-2016 میں عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے 9ارب12کروڑ روپے قرض لینے کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں، 16-2015 میں شاہراہوں کی تعمیر، ماس ٹرانزٹ اور توانائی منصوبوں کیلئے5ارب 22کروڑ 30لاکھ روپے قرض لینے کے معاہدوں پر دستخط کئےگئے، 15-2014 کے دوران ڈی ایف آئی ڈی، ایشیائی ترقیاتی بنک اور جیکا سے9ارب روپے کا قرض لیا گیاجبکہ  14-2013 میں 4ارب84کروڑ 90لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • ایک دن قبل
اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا  بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

  • 5 گھنٹے قبل
امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

  • 6 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

  • 5 گھنٹے قبل
 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

  • 5 گھنٹے قبل
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • ایک دن قبل
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 2 گھنٹے قبل
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد  برآمد

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
طالبان رجیم نے افغان  شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

  • 5 گھنٹے قبل
امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

  • 6 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • ایک دن قبل
Advertisement