Advertisement

کورونا کا دنیا پر قہر برقرار ، امریکہ میں 87 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

نیویارک : دنیا بھر میں کورونا وائرس 23لاکھ 37ہزار سے زائد افراد کی جان لے گیا ۔ امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزارچار سو اناسی اموات جبکہ ستاسی ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 10th 2021, 1:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ70لاکھ5ہزار افراد متاثر جبکہ  23لاکھ 37ہزار سے زائد  موت کےمنہ میں جاچکےہیں۔ امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزارچار سو اناسی اموات جبکہ ستاسی  ہزارسے زائد  نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداددو کروڑ77 لاکھ  سے تجاوز کرگئی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نئے امریکی صدر جوبائیڈن بھی کورونا کے سامنے تاحال بے بس ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے  سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا بارے درست معلومات نہ فراہم الزام لگا دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ۔ڈاکٹرفاوچی کہتےہیں کورونا کی نئی قسموں سے لڑنے کیلئےملک کے شہریوں کی ویکسی نیشن  جلد مکمل کرنی چاہیے۔

برازیل میں  ایک روز میں  687اورمیکسیکو میں531افرادجان کی بازی ہار گئے۔برطانیہ میں333 اٹلی میں307  فرانس میں458۔جرمنی میں469 اسپین 303جبکہ روس میں407 اموات  ہوئیں۔آسٹریا میں کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی۔شہریوں نے  دکانوں کا رخ کر لیا۔ جنوبی کوریا میں بھی کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ ۔حکومت شہریوں کو  کیفے اور ریستوران میں کھانا کھانے کی اجازت دے دی۔

سعودی شہر ریاض میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص پر دس مساجد بند کر دی گئیں۔ عمان نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے تمام سرحدیں بند کر دیں۔ادھر کویت کی حکومت نے 35 ملکوں کے شہریوں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement