Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 9th 2021, 3:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلا کی جانب سے دھاوا بولنے کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں ملوث وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترجمان کی جانب سے تفصیلات جاری کردیں گئیں ۔

ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس بلاک پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے 21 وکلا پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،  کچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے ایف آئی آر  میں نامزد وکلاء کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں  تصدق حنیف ،شہلا شان عباسی،حماد،عمر خیام،احسن مجید گجر، خالد محمود،شائستہ تبسم،یاسر خان،ناہید،اشفین،راجہ فخر کا نام ایف آئی آر میں شامل ہے،  نصیر کیانی،ارباب ایوب گجر،اسد اللہ،راجہ زاہد،لیاقت منظور،نوید ملک، خالد تاج،شعیب چوہدری،معراج ترین، ظفر کھوکھر کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ   مقدمہ میں شامل وکلاکے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے،ملوث وکلا کے خلاف لائسینس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ  250 سے 300 کے قریب مشتعل وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہوئے، وکلاء نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو محصور کرلیا،وکلاء نے صحافیوں، ملازمین پر تشدد کیا اور چیف جسٹس کے گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

  ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  وکلاء نے معزز عدالت میں توڑ پھوڑ کی اور اس تقدس پامال کیا،  دیگر ججز نے آکر چیف جسٹس اطہر من اللہ کو وکلاءمشتعل وکلاء سے آزاد کرایا،وکلاء نے کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 21 hours ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 21 hours ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
Advertisement