Advertisement
پاکستان

"اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو آئی ایم ایف کا پروگرام چھوڑ کیوں نہیں دیتے" ، بلاول کا حکومت سے سوال

کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو حکومت آئی ایم ایف کا پروگرام چھوڑ کیوں نہیں دیتی ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیوں کیے جارہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 19th 2021, 3:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کو کرنی ہے، حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے،یہ سمجھتے تھے کہ عوام کو بیوقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے  کہاکہ   خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بجٹ کتاب پھینکی گئی، اسپیکر صاحب آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

انہوں نے کہاکہ ان کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے، عام آدمی ان کی پیدا کردہ مہنگائی بھگت رہی ہے، عام آدمی کو پتا ہے کہ 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، جو رات کو بھوکا سوتا ہے اس کو پتا ہے کہ معاشی ترقی کا دعوی  جھوٹا  ہے،جو مزدور عمران کی مہنگائی کیوجہ سے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے ان کو پتا ہے کہ معاشی ترقی  کے دعوے جھوٹے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بجٹ کیوجہ سے عوام پر ذیادہ بوجھ پڑے گا،موجودہ حکومت نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا،  جس سے عام آدمی کونقصان ہو گا۔پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر پاکستانی آپ کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ پاکستان میں مہنگائی افغانستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی ذیادہ ہے، ہمارے دور میں بھی مہنگائی تھی، ہر دوسرے دن دہشتگردی ہو رہی تھی،  مگر ہم نے ان کیطرح عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم انقلابی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے تھے،احساس احساس کہتے ہو لیکن آپ کو کوئی احساس نہیں۔

بلاول بھٹو  نے کہاکہ  اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے، ریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرتے، ہمارے دور میں تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔  جب پوری دنیا میں کورونا تھا اور لوگ کام کرنے سے قاصر تھے تو  آپ نے تنخواہوں میں اضافہ ہی نہیں کیا، اس سال جب مہنگائی کی شرح 17 فیصد ہے آپ نے 10 فیصد اضافہ کر کہ عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔

بلاول بھٹو نے  مزید کہاکہ  اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر تاریخی غربت اور تاریخی بیروزگاری کیوں ہے، آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں،الٹا آپ نے تو روزگار والوں سے روزگار چھین لیا، نوجوان ڈگریاں لیکر دھکے کھا رہے ہیں، اور یہ کہتے ہیں کہ معاشی ترقی ہو رہی ہے سب خوش ہونگے۔

بلاول بھٹو نے انتخابی ترامیم سے متعلق  کہا کہ ہم آپ کو کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کرنے دیں گے، ایسے قانون کو پاس ہونے نہیں دیں گے جس پر الیکشن کمیشن نے بھی اعتراضات کیے، اگر آپ نے ایسا کوئی قانون پاس کیا تو ہم آپ کا ہر عدالت میں پیچھا کریں گے۔ ان کاکہنا تھا  حکومت اپنے کردار سے اتنا شرمندہ ہے کہ یہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو غائب کر رہے ہیں، حکومتی ممبران کچھ دن پہلے تماشا کر رہے تھے جب وہ اپنے حلقوں میں جاتے ہیں کیا وہاں بھی وہ معاشی ترقی کا نعرہ لگاتے ہیں، یہ تو اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں۔

Advertisement
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • a day ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 12 hours ago
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • a day ago
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 days ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 10 hours ago
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 days ago
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • a day ago
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • a day ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 8 hours ago
Advertisement