کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں مون سون نے دستک دے دی ، شہر کے کئی علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کاکام تاحال مکمل نہیں کرسکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ، تاہم پیش گوئی کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کو یقینی نہیں بنایا ہے ،میٹروپولٹین کے کچھ علاقوں میں جہاں نالوں کو صفائی کاکام انتہائی سست رفتار ی سے چل رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں 500سے زائد نالے ہیں جن میں سے بیشتر بند پڑے ہیں یا کچھ پر تجاوزات ہیں ، لہذا شدید بارشوں سے قبل انہیں صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وفاق اور صوبائی حکومت زبانی جمع خرچ تک محدود ہے ، تجاوزات کےخلاف آپریشن کے باوجود گجر نال مکمل صاف نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ محمود آباد ، کورنگی ، غربی کے نالوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ، شدید بارشوں کی صورت میں یہ علاقے پھر زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج آندھی اور درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے پیش نظر قبل از وقت حفاظتی اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخواہ میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل



