اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔ فرخ حبیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ہم بھی ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔
گزشتہ برس نومبر میں الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سکروٹنی کے عمل میں تیزی لانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایک نئی درخواست جمع کروائی تھی ۔

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- ایک دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)