اسلام آباد: معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ ہندوستان افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا ترکی کے انادولو نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے، ہندوستان افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے۔
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے، کشمیری اقوام متحدہ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔خطے میں امن ہندوستان کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے۔
معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزنش کر رہا ہے، پاکستان امن کے لئے اور اصولی طور پر بات چیت کیلئے کھڑا ہے، یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں ، ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔
معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کرتا رہے گا، پاکستان کے وژن کے تین ستون علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری ہیں۔پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لئے کھلا ہے،پاکستان کا ہدف سرحدوں اور علاقے میں امن ہے۔ مغربی پاکستان آتے ہیں تو دیکھتے ہیں مغربی میڈیا پاکستان کو غلط دکھا رہا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل





