اسلام آباد : ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان )نے ہنگامی حالات میں روسی ویکسین" اسپٹنک فائیو "کے استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے روسی ویکسین ' اسپٹنک فائیو ' کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے، روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز کمپنی اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ دو ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی جاچکی دی ہے جن میں چین کی سرکاری کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اوراب روسی ویکسین اسپٹنک شامل ہیں۔
اسپٹنک -5 کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق روسی ویکسین دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے جو ایک بہتر مطالعہ شدہ انسانی اڈینووائرل ویکٹر پر مبنی پلیٹ فام پر مبنی ہے،یہ عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں ان دس امیدوار ویکسین میں شامل ہے جس کے کلینکل ٹرائلز اختتام کے قریب اور بڑے پیمانے پر پیداوارکا آغاز ہونے والا ہے۔ روس میں جاری اسپٹنک فائیوکے بعد از رجسٹریشن کلینکل ٹرائل میں 40 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا ہے ، مزید براں متحدہ عرب امارات ، بھارت، وینزویلا اور بیلاروس میں بھی اسپٹنک 5 کے کلینکل ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔ابتدائی ٹرائلز سے جمع کیے گئےنتائج کے مطابق یہ ویکسین کورونا کیلئے 91.4 فیصد تک موثر ہے۔ اس ویکسین کی دستیابی کیلئےدنیا بھر کے 50ممالک کی جانب سے 1.2 بلین خوراکوں کی درخواست آچکی ہے۔ عالمی منڈی میں ویکسین کی فراہمی کیلئے بھارت ، برازیل ، چین ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شراکت دار ہوں گے ۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 200سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ93 لاکھ افراد متاثر جبکہ 21لاکھ 30ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہے ۔
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین
- 16 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 2 دن قبل

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد
- 16 گھنٹے قبل

لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ
- 16 گھنٹے قبل

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع
- 16 گھنٹے قبل

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ
- 16 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل
طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ
- 16 گھنٹے قبل

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
- 16 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)

