اسلام آباد : ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان )نے ہنگامی حالات میں روسی ویکسین" اسپٹنک فائیو "کے استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے روسی ویکسین ' اسپٹنک فائیو ' کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے، روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز کمپنی اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ دو ہفتوں تک پاکستان پہنچ جائے گی ، روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی جاچکی دی ہے جن میں چین کی سرکاری کمپنی سائنو فارم کی ویکسین ، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور اب روسی ویکسین اسپٹنک شامل ہیں۔
اسپٹنک -5 کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق روسی ویکسین دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے جو ایک بہتر مطالعہ شدہ انسانی اڈینووائرل ویکٹر پر مبنی پلیٹ فام پر مبنی ہے،یہ عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں ان دس امیدوار ویکسین میں شامل ہے جس کے کلینکل ٹرائلز اختتام کے قریب اور بڑے پیمانے پر پیداوارکا آغاز ہونے والا ہے۔ روس میں جاری اسپٹنک -5کے بعد از رجسٹریشن کلینکل ٹرائل میں 40 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا ہے ، مزید براں متحدہ عرب امارات ، بھارت، وینزویلا اور بیلاروس میں بھی اسپٹنک 5 کے کلینکل ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔ابتدائی ٹرائلز سے جمع کیے گئے نتائج کے مطابق یہ ویکسین کورونا کیلئے 91.4 فیصد تک موثر ہے۔ اس ویکسین کی دستیابی کیلئےدنیا بھر کے 50ممالک کی جانب سے 1.2 بلین خوراکوں کی درخواست آچکی ہے۔ عالمی منڈی میں ویکسین کی فراہمی کیلئے بھارت ، برازیل ، چین ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شراکت دار ہوں گے ۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 200سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ93 لاکھ افراد متاثر جبکہ 21لاکھ 30ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہے ۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- an hour ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 28 minutes ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- an hour ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago







