Advertisement
پاکستان

امتحانات 10 جولائی کے بعد ہونگے ، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہر حال میں نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے، 10 جولائی کے بعد تمام امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 3rd 2021, 8:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت  بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے  اجلاس ختم ہونے کے بعد  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ   کورونا وبا کا تعلیم پر بہت منفی اثر ہوا،مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑے، تعلیمی ادارے بند کرنا آسان فیصلہ نہیں مجبوری کے تحت کرنے پڑے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ   تعلیمی وزرا نے مل کر دسمبر میں فیصلہ کیا کہ امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سب سے فئیر ٹیسٹ ایکسٹرنل ایگزیمینیشن کا ہے، برطانیہ میں حال ہی میں اسکول گریڈز پر والدین عدالت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ  طلبا کی اکثریت وہ ہی جو آخری ڈیڑھ دو ماہ میں پڑھتے ہیں۔  امتحانات کا نہ لینا مطلب جو تھوڑی سی پڑھائی ہونی بھی تھی وہ بھی نہیں ہو گی، تعلیمی ضیاع سے بچنے کے لیے امتحان ضرور لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیمبرج امتحان کے دوران کورونا وبا کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا،  او لیویل کے بچوں کے لیے کیمبرج جولائی میں خصوصی امتحان لے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا کہ   ہر حال میں نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے، طالبعلموں نے شکایات کی ہیں کہ ان کی پڑھائی اسکول بند ہونے کی وجہ سے نہیں صحیح ہو سکی ، ہم نے ان کی شکایات پر غور کیا ہے اور  ہم نے طلبہ کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم تبدیلیاں کی ہیں ، 9، 10 ویں کا امتحانات اختیاری  مضامین اور حساب  میں ہو گا۔  11 ویں کا امتحان صرف اختیاری مضامین میں سے ہو گا اور باقی مضامین کے امتحانات نہیں لیے جائے گے ۔انہوں نے کہا کہ  10 جولائی کے بعد تمام امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے امتحانات 24 جون سے شروع ہونے تھے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اولیو ل کے خصوصی امتحان 26جولائی سے شروع ہوں گے۔بورڈز کو یہ بھی کہا ہے کہ ایک پرچے اور دوسرے پرچے میں تھوڑا سا وقفہ رکھا جائے، چاہتے ہیں کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک امتحانات کے نتائج آ جائیں، تاکہ طلبا کے لیے داخلہ آسان ہو سکے۔

Advertisement
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • ایک دن قبل
Advertisement