دبئی: آئی سی سی نے 2024 سے 2031 تک ہونے والے ایونٹس کا اعلان کردیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہونےکا بھی عندیہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں 2024 سے 2031کے آئی سی سی ایونٹس پر بات کی گئی، اس سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بھی غور ہوا۔ آئی سی سی بورڈ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ50 اوورز ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیموں کی تعداد کو بڑھایا جائے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب 20 ٹیمیں ہوں گی جبکہ ون ڈے ورلڈ کپ میں 14 ٹیموں کو شامل کیا جائےگا ۔آئی سی سی نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کے اعتراض پر پچاس اوورز کے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھاکر 14کردی ہے۔
اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ایونٹ 2025 سے دوبارہ آئی سی سی کلینڈر میں شامل ہوگا جس کے بعد 2024 سے 2031 تک ہر سال آئی سی سی کے ایونٹس ہوں گے۔ آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2025 اور 2029 میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی کے مطابق آئندہ چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب 20 ٹیمیں شرکت کرینگی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے،5 ٹیموں پر مشتمل چار گروپ تشکیل دیئے جائیں گے،تمام گروپس میں پہلی دو ٹیموں کے درمیان سپر 8 راؤنڈ کھیلا جائیگا۔جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے، ورلڈ کپ میں سات، سات ٹیموں کے دو گروپس ہوں گے، تین ،تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی ۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے رواں سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ، ایونٹ کے میزبان وینیو کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں ہوگا، تاہم ایونٹ کے حقوق بھارت کے پاس ہی ہوں گے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 18 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 16 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 19 گھنٹے قبل

