جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سائنوفارم کے بعد یہ دوسری چینی ویکسین ہے جس کی منظوری دی گئی ہے۔لیکن اس اجازت کو ہنگامی استعمال سے مشروط کیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کو کورونا کی مختلف ویکسینز کی ضرورت ہے اورویکسین بنانے والے ادارے کوویکس پروگرام میں شرکت کریں۔ اس سے مختلف ممالک، فنڈز، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور برادریوں کو اعتماد ملے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنوویک ویکسین مؤثر، محفوظ اور تیاری کے تمام عالمی معیار پر پورا اترتی ہے اور یہ 18 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ سائنوویک ویکسین پر کئے گئے بعض تجربات اور نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے والے نصف سے زائدافراد کورونا کی ظاہری علامات سے محفوظ رہے ، جبکہ 100 فیصد افراد کورونا کی شدید علامات اور ہسپتال میں داخل ہونے سے بچ پائے ہیں ۔سائنوویک کمپنی کے مطابق اب تک دنیا میں اس کی 60 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے پہلے ہی استعمال کی جارہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت اس سے قبل فائزر و بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے علاوہ موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور اسٹرا زینیکا کے ایمرجنسی میں استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 9 hours ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 8 hours ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 11 hours ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 9 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 7 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 8 hours ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago




