لاہور: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی نکاح کرلیا۔

پاکستان کی ایک اورمقبول ٹک ٹاکرز کی جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں نکاح کرلیا ۔ دونوں اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے نکاح کے بارے میں آگاہ کیا ۔
ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی ، مدیحہ نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔‘اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔‘
View this post on Instagram
پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدیحہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن بھی اہلیہ کے لباس سے ہم رنگ شیروانی پہنے ہوئے ہیں ۔
اسی طرح ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے دن کی تصویر شیئر کی ہے ۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش تصویریں اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں ڈھیروں مبارکبا د کے پیغامات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر مدیحہ خان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ ان کے قریبی دوست اور ٹک ٹاکر احسن بھی 2.6 ملین فالوورز رکھتےہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 17 hours ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 20 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 days ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 21 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 14 hours ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 20 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 21 hours ago

