لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیا علی نےہانگ کانگ میں رہائش پذیرپاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے شادی کر لی ہے۔ نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد کی گئی ، شادی میں قریبی عزیزو اقارب کے علاوہ دوستوں نے شرکت کی ۔

جیا علی کے شوہر عمران ادریس بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کوچنگ کرچکے ہیں۔ عمران ادریس کا پاکستان تحریک انصاف سے بھی منسلک ہیں ، انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ جیا علی نے بطورِ ماڈل اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا ۔ بعد ازاں پاکستانی فلم انڈسٹری کی معتدد فلموں میں انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دیوانے تیرے پیار کے 'سے انھیں کافی شہرت ملی۔ جیا علی کی مشہورفلموں میں’گھر کب آؤ گے‘، ’نخرہ گوری کا‘، ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ اور ’لو میں گم‘ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جیا علی نے بہت سے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔ان کے نامور ڈراموں میں ’کاغذ کے پھول‘، ’بند کھڑکیوں کے پیچھے‘، ’کبھی کبھی پیار میں‘، ’ہم سب عجیب سے ہیں‘، اور ’منزلیں‘ وغیر ہ شامل ہیں۔

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 11 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 11 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 13 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- a day ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 10 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 10 hours ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 9 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago




