حکومتِ پنجاب کا عوام کی سہولت کیلئے پروگرام "خدمت آپ کی دہلیز پر "کا آغاز
لاہور: حکومتِ پنجاب کی جانب سے "خدمت آپ کی دہلیز پر"کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلی پنجاب پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے "خدمت آپ کی دہلیز پر "مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں آج شہر میں صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گی۔ اس مہم کا پہلا مرحلہ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگا،پہلا ہفتہ صفائی دوسرا نکاسی آب جبکہ تیسرا سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کے لئے مختص ہو گا۔
ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اٹھانے، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ ہفتہ نکاسی آب میں سیوریج کے نکاس، ڈرینز، مین ہولز، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کی جائے گی ،جبکہ ہفتہ صفائی ستھرائی سرکاری عمارات دفاتر کی صفائی، وائٹ واش، پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے ہوگا۔
27 مئی کو تمام سڑکوں کی مکینکل سویپنگ اور مکینکل واشنگ کی جائے گی ۔28 مئی کو مین روڈ زاور ملحقہ گلیوں سے ملبہ اٹھایا جائے گا ۔ 29مئی کو مساجد اور ہسپتالوں کے اردگرد سے صفائی ستھرائی کی جائے گیاور کوڑا کرکٹ اٹھا یا جائے گا۔30مئی کو لاہور شہر کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
31 مئی کو شہرکے بڑے پوائنٹس پر صفائی ستھرائی کی جائے گی۔یکم جون کو کمرشل ایریاز اور پیدل چلنے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کی جائے گی۔2جون کو پارکس اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کی جائے گی جبکہ 3 جون کو گورنمنٹ بلڈنگز اور ہسپتالوں کے اردگرد صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
عوامی منصوبے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔اس پروگرام کے تحت تمام محکمے سرکاری معمولات کے علاوہ ہر ہفتے ایک تھیم کے پرکام کریں گے۔ خدمت آپ کی دہلیز پر مہم میں سول سوسائٹی،مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
اس پروگرام کی مانیٹرنگ کرنے اور شہریوں سے فیڈبیک لینے کے لئے "خدمت آپ کی دہلیز پر " ایپ بھی تیار کی گئی ہے ۔ جسے شہری پلے سٹور سے ڈاؤن لودڈ کرسکیں گے ۔

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 12 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 12 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- a day ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 14 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 13 hours ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 10 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 days ago




