ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ شیخ رشید نے شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم ، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے شیخ رشید کو بتایا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا، اب 126 پرآگیا، سندھ میں پہلے کانوائے کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سخت آپریشن کر کے ہائی ویزکومحفوظ بنایا ، کراچی میں امن و امان خراب ہونے کی وجہ سے نوگو ایریا بن گئے تھے۔
وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ہے، 5 سے 6 کلومیٹر گھنا جنگل ہے ، کشمور پر سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کی سرحدیں ملتی ہیں ، جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ دریا میں پانی آنےسےراستہ بندکردیتےہیں، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے شکارپور کچے کے علاقےمیں آپریشن کیا، بکتر بند گاڑی خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں، جب چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،ہم مدد کرنے کیلئے تیارہیں۔ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے، وزارت داخلہ مہیا کرے گی، رینجرز حاضر ہے، جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ حساس ساز و سامان چاہئے، ان کا بندوبست سندھ حکومت کر رہی ہے، ہم جلد کچے کے ایریا سے ڈاکؤوں کا صفایا کر دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے جائیں۔
یاد رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کےخلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے، آپریشن میں کراچی سے آئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار شریک ہیں، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے گرا کر آگ لگا دی گئی ہے، اب تک 12 مغویوں میں سے 9 کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- a day ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 19 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- a day ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 20 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 21 hours ago



.jpeg&w=3840&q=75)