واشنگٹن: امریکا نے فلسطین کےشہریوں کیلئے360ملین ڈالرزکی امدادکااعلا ن کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی رقم تباہ حال علاقوں کی بحالی ،معاشی ترقی کیلئےاستعمال کی جائے گی ، امریکی امدادسےفلسطین کی عوام کوصحت ،خوراک کی سہولتیں میسرہوسکیں گی جبکہ اس میں فلسطینیوں کی معاشی امدادکیلئے110 ملین ڈالرزبھی شامل کیے گئے ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈپلان کےتحت75ملین ڈالرز فلسطینی عوام کیلئےمختص کیےگئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں متاثرین کوفوری امدادکیلئے38ملین ڈالرزدئیےجائیں گے۔
اقوامِ متحدہ نے فلسطین کی وزارتِ تعمیرات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 258 عمارتیں اور 1042 رہائشی اور کاروباری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں ۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق50 سے زیادہ تعلیمی اداروں، چھ ہسپتالوں اور11طبی مراکز کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ 22مئی کو حماس اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا ، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 242 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ 11دن تک جاری رہنے والے میں ثالثی کے لیے مصر نے اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بیت المقدس میں پابندیاں عائد کرنے اور ماہِ رمضان کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں دھاوا بولنے کے بعد 10 مئی کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 دن قبل

