کراچی :سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاترمیں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو سرکاری دفاتر صرف ضروری کام جیسے کورٹ معاملات کی صورت میں آنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کے برعکس حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی سے گریز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں اس وقت جو بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کی جائے گی اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرنا پڑے گی۔
واضح رہے گذشتہ روز این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔ علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 8 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 9 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 7 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 11 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 9 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)



