روس نے غزہ میں مزید شہریوں کی شہادت کو ناقابلِ قبول قراردیدیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے غزہ میں مزید شہریوں کی شہادت کو ناقابلِ قبول قراردیدیا ہے۔
روس کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک سینئر روسی عہدے دار نے بدھ کے روز اسرائیل کے سفیر کو خبردار کیا تھا کہ غزہ میں شہری ہلاکتوں میں مزید اضافے کا سبب بننے والی کارروائیوں کو ناقابل قبول ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں صیہونی فورسز کی کاروائیاں جاریں ہیں ، تازہ کاروائی میں ایک خاندان کے تین افراد شہیدہوگئے۔ جبکہ صیہونی فورسز کی بمباری سے ایک صحافی بھی شہید ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی کمیونٹی کی جنگ بندی کی درخواستیں نظر انداز کرتے ہوئےایک بارپھرحملے جاری رکھنے کااعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری جاری ہے اوراب تک 220 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان منگل کو بھی جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔شہدا میں 63 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر بربریت اور ظلم کی داستان بیان کررہی ہیں ۔
دوسری جانب فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔فلسطینی مندوب نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی اپیل کرے۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- a day ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 hours ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- a day ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- a day ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- a day ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 9 hours ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 7 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 5 hours ago


