اسلا م آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عالمی اعزازاپنے نام کرلیا ، دنیا بھرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کوچیمپئن شمارکرلیا گیا۔

جی این این کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کوچیمپئن شمارکرلیا گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی آئی ٹی منصوبے کو نہ صرف ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا بلکہ دیگرمنصوبوں کوبھی پذیرائی ملی ۔ سید امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی یو کو گزشتہ 10 سال سے پاکستان میں آئی ٹی کے منصوبے بھیجے جارہے ہیں ، آئی ٹی کے منصوبوں کا تعلق عوامی مفاد اورآئی ٹی کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی سے ہے۔ آئی ٹی یو کے تحت عالمی اجلاس برائے انفارمیشن سوسائٹی کیلئے دنیا بھر سے آئی ٹی کے1270 منصوبوں کوشامل کیا گیا ہے، جس میں آئی ٹی یوکی جانب سے360 منصوبوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 لاکھ آئی ٹی ماہرین کی ووٹنگ کے بعد 5 منصوبوں کوچیمپئن قراردیا گیا۔ چیمپئن قراردیے جانے والے 5 منصوبوں میں سے ایک منصوبہ پاکستان کے نیشنل انکوبیشن سینٹرزکا ہے۔ سید امین الحق نے کہا کہ یہ عالمی اعزازاس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت وزارت آئی ٹی مثبت راہ پرگامزن ہے۔
سید امین الحق نے عالمی اعزازپرسیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن اوراگنائٹ کے افسران وملازمین کومبارکباددی ۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 6 گھنٹے قبل







