کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن کے ساتھ بات پکی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن کی بات پکی ہوگئی ہے ، اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے اور رواں سال 14 فروری کو بھی تصاویر کے باعث ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ تاہم گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیوشئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں اداکاروں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔‘ اس کے ساتھ منال نے ہیش ٹیگ" بات پکی "بھی لکھا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔حسن محسن نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔‘
View this post on Instagram
منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پرمداحوں سمیت شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 15 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

