لاہور : سیشن اور بینکنگ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین ضمانت میں توسیع کے لئے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے انصاف کرے اور تفیتش مکمل کرے ۔ ہم اپنے ریکارڈ سے مطمئن ہیں امید ہے ایف آئی اے مقدمے سے بے قصور کردے ۔
کیس کی سماعت میں جج نے ایف آئی اے کے افسر سے سوال کیا کہ انویسٹی گیشن کہاں تک پہنچی ؟ جس پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن جاری ہے ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بھاری ٹرانزیکشنز ہوئیں اس پر تحقیقات کر رہے ہیں، ریکارڈ ہمارے پاس آ گیا ہے اس کو بھی دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیا۔ایس ایچ او ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک ملزم امجد پرویز نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، 90 فیصد ریکارڈ ہمارے پاس آ چکا ہے۔
ایف آئی اے جہانگیر ترین سے 2008، 2009 کا ریکارڈ مانگ رہا ہے، جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل ریکارڈ موجود ہے، جہانگیر ترین کی بیٹی مریم اور سحر ترین سمیت دیگر کے کاروبار کا ریکارڈ فراہم کردیا گیا ہے ۔ جہانگیر ترین کی ڈیری،شوگر ملز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ ایف آئی اے کو دیا گیا ہے ۔ ہوا میں بات نہیں کریں گے۔وکیل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کہ وجہ سے کام بند رہا ہے۔
اس موقع پر سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 مئی تک کی توسیع کردی۔ دوسری جانب جہانگیر ترین اور علی ترین بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئے، بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ارکانِ اسمبلی کی سیاسی بیٹھک میں "جہانگیرترین ہم خیال گروپ " قائم ہوا،، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردئیے، ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا،سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 17 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 17 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

