Advertisement
پاکستان

پنجاب میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات جاری کردیں گئی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 16th 2021, 2:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز  کی تفصیلات جاری کردیں گئی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن  30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  تمام مارکیٹس کے  کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے اور  تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز,  ویکسینیشن سنٹرز،پیٹرول پمپ،تندور،ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس اینڈ ای کامرس   کی  24 گھنٹے اجازت ہو گی۔کورئیر اینڈپوسٹل سروسز،بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز،کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔

سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق   تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک اویز کی اجازت ہو گی۔ وہ اضلاع جن میں کورونا پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات اور مزارات  پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔  ان اضلاع میں بہاولپور،بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ  ،جھنگ، قصور،خانیوال، لاہور،لیہ، میانوالی شامل ہیں اور   مظفرگڑھ ،اوکاڑہ،  پاکپتن, راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے بھی شامل ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کئیر  کے مطابق صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو ٪50 سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے۔  ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔ تمام بین الصوبائی،  شہروں کے اندر اور شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ  کو٪50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی  اجازت ہو گی ۔صعنت اور زراعت کے شعبے کو  استشنا حاصل ہو گا۔

Advertisement
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 7 گھنٹے قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement