ریاض:سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں کے شہریوں کے ملک داخلے پر پابندی لگادی، پابندی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب داخلے پر پابندی کی فہرست میں عرب امارات،جرمنی،امریکا،برطانیہ، جنوبی افریقا،فرانس، مصر، لبنان،پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔سفارتکار، سعودی شہری، طبی عملہ اور ان کا خاندان پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔
ترجمان قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کےمطابق سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سے مسافروں پر 3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے اورپابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں لگائی گئی ہے جبکہ سعودی جنرل سول ایوایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جلد متوقع ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پابندی کے باعث کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا تاہم پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازوں سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی،پی آئی اے کی دو پروازیں کراچی تا جدہ اور لاہور تا مدینہ مسافروں کے ساتھ ابھی محو پرواز ہیں۔
دوسری جانب مسافروں کی آسانی کیلئے پی آئی اے نے سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اورسعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری رکھی جائیں گی، جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بک تھے ان کی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں اور پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا،تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں اور پی آئی اے کی جانب سے بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے اپنے صحیح نمبرز کا اندراج کروائیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago





