Advertisement
پاکستان

ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجانا چاہئے، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 3rd 2021, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  پی اے ایف اکیڈمی میں جی ڈی پائلٹ کی 144ویں پاسنگ آوٹ تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں تربیت کے لئے سعودی کیڈٹس کی موجودگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ہماری دفاعی فورسز کے درمیان یہ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، ہمیں اسلام ، بھائی چارے اور ثقافتی تعلقات کے مضبوط بندھن پر فخر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کیا اور  آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،  پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  وقت آگیا ہے کہ ہرسمت امن کا ہاتھ بڑھایا جائے، پاکستان اور بھارت کو طویل مدت سے تصفیہ طلب جموں و کشمیر کا مسئلہ باوقار اور پرامن طریقہ سے جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہئے۔ جموں و کشمیر کے انسانی المیہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کسی کو اپنی امن کی خواہش کا غلط مطلب نہیں لینے دیں گے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 9 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 6 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 12 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 10 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 5 hours ago
Advertisement