Advertisement
پاکستان

گلشن اقبال پارک میں نصب علامہ اقبال کا مجسمہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

لاہور : گلشن اقبال پارک میں نصب شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے مجسمہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کامظاہرہ کیا گیاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 3rd 2021, 8:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں  نصب علامہ اقبال  کامجسمہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر زیر بحث  ہے ، چونے اور سیمنٹ سے بنے علامہ  اقبال کے  مجسمے کی تصویر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا  اور سوشل میڈیا صارفین غم وغصے کا اظہا ر کرتے نظر آئے ۔

لیلی ٰ طارق نامی صارف  نے گلشن اقبال میں نصب اس  مجسمے  کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا   کہ  اس تصویر میں کچھ غلط نہیں ہے لیکن یہ مجسمہ علامہ اقبال جیسا لگتا نہیں ہے ۔

یہ ٹو یٹ  چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے   مجسمے کے   کاریگروں سمیت انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لے  لیا ۔ پارک کے مالیوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت  شاعر مشرق کوخراج تحسین پیش کرنے کی  یہ کاوش  عوام میں ناراضگی کی وجہ بن گئی ۔ کچھ صارفین کا  کہنا تھا کہ  شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے  مجسمے کی تنصیب کرتے ہوئے  اس کا معیار ہی چیک نہیں کیا گیا ، کچھ صارفین نے  مجسمے کو  ’ناقص‘  کہا  تو کچھ نے  اسے قومی شاعر کی توہین سے تشبیہ دی ۔

دوسری جانب وزیراعلی ٰٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نے  گلشن اقبال پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو ہٹا دیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ بھی  طلب کر لی ہے۔

خیال رہے کہ یہ مجسمہ لاہور کے  گلشن اقبال پارک میں گزشتہ سال جشن آزادی کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 21 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement