Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 29th 2021, 7:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ ہم نے بلوچستان میں منصوبوں کا آغاز کیا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر خوشی ہے، کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو اس کی مخلوق کیلئے کام کرتا ہے، لاہور میں ہسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگا رام کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا  کہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، حکومت کےلیے بلوچستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں، اس لیے اس صوبے پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سالوں میں 3300کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پرکام شروع کیا۔ چمن،کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے، میں نے اس پر سفر کیاہواہے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبے کو دہشتگردی کا سامنا تھا، مخالفین کہتےتھے کدھر ہے نیا پاکستان، کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا ؟ سیاسی دوست نے مشورہ دیا پنجاب پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں جیت کا چانس نہیں، 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے دو تہائی اکثریت ملی، خیبرپختونخوا میں انسانوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

وزیر اعظم  کاکہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی ہسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے، جن صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت ہے وہاں شہریوں کو صحت کارڈ دیں گے، بلوچستان میں بھی ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، کسانوں کو کسان کارڈ کے تحت براہ راست سبسڈی دیں گے۔

اس  موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر مرادسعید بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے، وزیراعظم کو تقریب سے قبل  شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ بھی  دی گئی۔

Advertisement
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement