وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کوویڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق زویراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کےشریک چئیرمین بل گیٹس کی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا وباء، پولیو اور ویکسینیشن کے ذریعے قابو پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے ممالک میں کوویڈ 19 ویکسین کی مساوی اور بروقت فراہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بل گیٹس کو اپنے حالیہ خط سے متعلق یاد دلاتے ہوئے وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا ، جس میں 10 ارب درخت سونامی منصوبہ بھی شامل ہے۔
بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنماموافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجودانسدادپولیو مہم جاری ہے، پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہیں ۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اوربل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 14 منٹ قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 3 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل


