Advertisement
پاکستان

پاکستان کی برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے برطانوی سفیر سے نواز شریف کی حوالگی کی درخواست کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 22nd 2021, 11:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے،  پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشیدنے ڈیوک آف ایڈم برگ، پرنس فلپ کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا اور  شاہی خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وطن واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر  سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔تاہم  برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر  بھی گفتگو کی گئی ،مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر داخلہ اور برطانوی سفیر نے اتفاق کیا کہ  معاہدے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں، پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچن  ٹرنر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر ہمیں بہت تشویش ہے۔برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ ہمسایہ ملکوں میں کرونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان سے سلوک امتیازی ہے۔

برطانوی سفیر نے وضاحت دی کہ  کورونا میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ یکسر امتیازی نہیں، حالات کے مطابق ہے۔ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں میں کرونا مثبت کی شرح بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔کرونا کیسز مثبت ہونے کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے حالات کا جائیزہ لیتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا۔

برطانوی سفیر نے وزیر داخلہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا،  ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 2 days ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 3 days ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 21 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 3 days ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 21 hours ago
Advertisement