ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹی ٹونٹی 11 رنز سے ہرا دیا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری مل گئی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا گیا، زمبابوے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے کریگ اروین 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ہیں ، پاکستان کے عثمان قادر 3 شکار کر کے سرفہرست رہے، محمد حسنین 2 جبکہ حفیظ اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری مل گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف آل راؤنڈر دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کیا، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل تھے۔
دوسری جانب بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ایک اہم سنگ میل کے قریب تر ہیں، وہ سیریز میں 60 رنز بناکر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزبھی ہرارے سپورٹس کلب بھی کھیلی جائے گی ۔ ٹیسٹ میچز 29 اپریل اور7 مئی سے شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- ایک گھنٹہ قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل


