Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے آج نوشہرہ میں کم آمدن والے افراد کیلئے جلوزئی ہائوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ سکیم کے تحت ڈیڑھ سال میں کل ایک ہزار تین سو بیس اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ اپارٹمنٹس ماہانہ چالیس ہزار روپے آمدن والے افراد کے درمیان بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 22nd 2021, 6:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ملک بھر میں شروع کیا گیا ہے تاکہ محنت کشوں اور مزدوروں سمیت معاشرے کے محروم طبقات کے بھی اپنے گھر ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف ہم لوگوں کو سستے گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کی زمین پر گھر اور فلیٹ تعمیر کر رہے ہیں۔اس سکیم کے تحت ہم نے لوگوں کا اندراج کیا ہے اور ہر گھر پر تین لاکھ روپے کی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح بینک آسان اقساط پر قرضے فراہم کر رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں، ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں، گھر کے قرضے پر صرف 3 فیصد سود دینا پڑے گا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے، قانون 11 سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ غریب کیلئے احساس اور قانون کی حکمرانی ریاستِ مدینہ کا بنیادی فلسفہ تھا جس کی بنیاد ہمارے پیغمبر حضرت محمد ۖ خاتم النبین نے رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے غریب طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے پناہ گاہوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ چینی سمیت ہر شعبے میں مافیا ہے جس نے منافع کمانے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش طاقتور لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

Advertisement
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • ایک دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • ایک دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 5 گھنٹے قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • ایک دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 3 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 6 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
Advertisement